پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
شاہین آفریدی کی شادی منگل کو کراچی میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوئی ہے۔
شاہد آفریدی کی بیٹی اَنشا کی شادی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی کی تصاویر شیئر کیں جس میں انشا اور شاہین بھی نظر آ رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں جذباتی انداز میں شعر لکھا کہ ’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے،
رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے،
ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر،
امیدِ صبح نو اسے آئی ہے تھامنے۔‘
آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے
رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنےڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر
امید صبح نو اسے آئی ہےتھامنےAnshaheen@ pic.twitter.com/TJRDgn3jIb
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 19, 2023
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اپنے دوست اور ساتھی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی تقریب میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اُنہیں مبارک باد بھی دی۔
بابر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بارات کے دن کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ ’دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔‘
Heartiest congratulations! pic.twitter.com/jo0lDPYURT
— Babar Azam (@babarazam258) September 19, 2023
Shahid Afridi, Shaheen Shah Afridi and Babar Azam with Shaheen’s father.
Just look at Babar and Shaheen, they share an unbreakable bond#ShaheenAfridi #ShahidAfridi #BabarAzam #ShaheenShahAfridi pic.twitter.com/boifVhDidN— Maham Gillani (@DheetAfridian) September 19, 2023
شاہین آفریدی کی شادی میں پاکستان کے سابق کرکٹر سعید انور نے بھی شرکت کی۔
Pakistan's former opener Saeed Anwar at #shaheenafridi's function. Seen after a long time publicly pic.twitter.com/MAVxilQuyZ
— Basit Subhani (@BasitSubhani) September 19, 2023