Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب : سونے کے نرخوں میں کمی

ہول سیل مارکیٹ میں ایک کلوسونے کے قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 519 ریال رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت کی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے روز سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ سب سے زیادہ مقبول 21 قیراط کے فی گرام نرخ 202.91 ریال رہے جبکہ جمعرات کی شب 203.68 ریال میں فروخت کیا گیا تھا۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی عرب کی سونے کی مارکیٹ میں 24 قیراط والے والے ایک گرام سونے کی قیمت 231.90 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونا 212.86 ریال میں فروخت کیا گیا۔
گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 173.92 رہے جبکہ 8 گرام والی سونے کی گنی 1947.93 ریال میں فروخت کی گئی۔
پانچ گرام سبیکہ 1205.86 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 10 گرام والے سبیکے کے قیمت 2383.89 ریال رہی۔
سونے کی ہول سیل مارکیٹ میں ایک کلوگرام کے نرخ 2 لاکھ 33 ہزار 519 ریال ریکارڈ کیے گئے جبکہ 100 گرام کی قیمت 2383.89 ریال رہی۔

شیئر: