یوم الوطنی پر سرکاری اداروں سمیت شہریوں کی ریلی
اتوار 24 ستمبر 2023 10:43
’لوگوں کی سہولت اور آسانی کے لیے ریلی تین مختلف أوقات میں نکالی گئی‘ (فوٹو: سبق)
تیما میونسپلٹی نے 93 ویں یوم الوطنی کی مناسبت سے تمام سرکاری محکموں کے تعاون سے ریلی نکالی ہے جس میں شہریوں اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریلی کا آغاز سبزی منڈی سے ہوا جبکہ اس کا اختتام تیما کے واکنگ ٹریک پر ہوا جہاں بچوں میں مختلف تحائف تقسیم کئے گئے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’لوگوں کی سہولت اور آسانی کے لیے ریلی تین مختلف أوقات میں نکالی گئی‘۔
’سب سے بڑی ریلی رات کو نکالی گئی جس میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے‘۔
’تیما کی مختلف شاہراہوں کو سعودی پرچم اور سبز روشنیوں سے سجایا گیا تھا جبکہ مختلف پروگرام کئے گئے جن میں مختلف طبقات کے ذوق کا خیال رکھا گیا ہے‘۔