Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں متعدد دکانوں میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

’دکانیں مکمل طور پر جل کر خاک ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے السلیمانیہ محلے میں واقع متعدد دکانوں میں آگ لگ گئی  ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث متاثرہ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی منگل اور بدھ کی درمیانی شب لگی ہے‘۔
’اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور خطرے کے دائرے کو محدود کردیا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکانیں سامان سمیت پوری طرح جل گئیں‘۔

شیئر: