Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین کی زیرسرپرستی سعودی میوزیم مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام

مستقبل میں توقعات سے بڑھ کر تعاون کی مضبوط بنیادیں رکھی گئی ہیں۔ فائل فوٹو عرب نیوز
یورپی یونین کے وفد اور سعودی میوزیم کمیشن کے زیر اہتمام حال ہی میں ریاض میں ہونے والی تین ورکشاپس میں عجائب گھروں سے منسلک افراد اور سعودی طلباء نے حصہ لیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں یورپی یونین کی زیرسرپرستی میوزیم مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کا مقصد عرب خطے کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف فرناؤڈ نے بتایا کہ یورپی یونین یورپ میں ثقافتی ورثے کے تحفظ، فنون لطیفہ اور تخلیقی صنعتوں کو فروغ  دے رہی ہے۔
کرسٹوف نے کہا کہ سعودی وزارت ثقافت اور عجائب گھر کمیشن کی طرف سے ممکت میں قائم عجائب گھر کے شعبے میں مہارت کی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے اعتماد ہمارے لئے اعزاز ہے۔
عجائب گھر کمیشن کی جنرل منیجر ڈاکٹر تغرید السراج نے  کہا کہ یورپی یونین کے تعاون سے میوزیم مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام ترتیب دینے پر ہم بہت خوش ہیں اور اسے برقرار رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ 
سعودی ثقافتی شعبے کو ترقی دینے کے لیے عجائب گھروں کے قیام اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق کارکردگی کی سطح کو بہتر بنانے کا یہ پروگرام فروری میں ترتیب دیا گیا۔

یورپی یونین ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فنون لطیفہ کو فروغ  دے رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

میوزیم مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام میں منعقد کئے گئے سیشنز میں 100 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔
پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں عجائب گھروں سے منسلک بین الاقوامی اداروں جس میں مصر کے میوزیم تورین، فرانس میں لیوین کے لوور کنزرویشن سینٹر، فلورنس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے نیوکلیئر فزکس اور میڈرڈ کے پراڈو میوزیم   کے ذمہ داران شامل تھے۔
اس موقع پر یورپی یونین کے وفد کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ مستقبل میں سعودی میوزیم کمیشن کے ساتھ مل کر توقعات سے بڑھ کر تعاون کی مضبوط بنیادیں رکھی گئی ہیں۔
 

شیئر: