Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس کو پانچ نئے طیارے مل گئے 

سال رواں کے دوران اے 320 نیو کے 19 طیارے شامل کرنے کا منصوبہ ہے(فوٹو: سبق)
 سعودی فضائی کمپنی ’فلائی ناس‘ نے کہا ہے کہ اسے گزشتہ ماہ کے دوران اے 320 نیو ساخت کے پانچ طیارے مل گئے۔ جس کے بعد بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔ 
سبق کے مطابق فلائی ناس نے طیاروں کی تعداد کے حوالے سے گزشتہ دو برسوں کے دوران سو فیصد سے زیادہ شرح نمو حاصل کی ہے۔ 
فلائی ناس  سعودی محکمہ شہری ہوابازی کی قومی حکمت عملی اور سعودی عرب کو پوری دنیا سے جوڑنے کے سلوگن پر کام کررہی ہے۔
اس کے تحت 2030 تک 330 ملین عام مسافروں اور سو ملین سیاحوں کو فضائی سروس فراہم کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ 250 سے زیادہ  ائیرپورٹس کے لیے فضائی سروس مہیا  کی جائے گی۔ 
فلائی ناس کا سال رواں کے دوران اے 320 نیو کے 19 طیارے شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اب تک گیارہ طیارے مل چکے ہیں۔ 

شیئر: