Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک وہند کرکٹ حکام کے مذاکرات بے نتیجہ

دبئی /لاہور... پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان پیر کو دبئی میں مذاکرات ختم ہو گئے۔ کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی تاہم یہ نہیں بتایا کہ مذاکر ت کے حتمی نتائج کیا رہے ۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد نے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ ہندوستانی وفد کے سربراہ سی کے کھنہ کررہے تھے۔دبئی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ پاک ہندسیریز کے موضوع پر ہندوستانی کرکٹ بورڈ سے دبئی میں بات ہو گی۔ ہند کے ساتھ سیریز کھیلنے کے معاہدے پر قائم ہیں۔باہمی سیریز کھیلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہندنے سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو معاملہ آئی سی سی میں لے کر جائیں گے۔ 
 

 

شیئر: