آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شروع ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے۔
اسی سلسلے میں انڈیا کے شہر احمدآباد میں بدھ کو کیپٹنز ڈے کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور سوالات کے جوابات دیے۔
کیپٹنز ڈے کی تقریب میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے جہاں کئی سوالوں کے جوابات دیے وہیں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئے تاہم اس تقریب کی سب سے دلچسپ بات ایک میم کی صورت میں وائرل ہے۔
مزید پڑھیں
وہ میم جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوُوما کے حوالے سے ہے جن کے بارے میں یہ گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ اس تقریب کے دوران سو گئے تھے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیمبا باوُوما کی تصویر کو شیئر کیا جا رہا ہے جس میں وہ کرسی پر بیٹھے آںکھیں بند کیے ہوئے ہیں اور انہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ سو رہے ہوں۔
جنوبی افریقی کپتان کی تصویر جب میم کے طور پر شیئر ہونے لگی تو اس کے بعد اُن کی جانب سے وضاحتی جواب بھی سامنے آگیا ہے۔
ٹیمبا باوُوما نے اپنی ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس میں کیمرے کے رُخ (اینگل) کو موردِ الزام ٹہراؤں گا، میں سو نہیں رہا تھا۔‘
I blame the camera angle, I wasn’t sleeping
— Temba Bavuma (@TembaBavuma) October 4, 2023
دوسری جانب ٹیمبا باوُوما کے اس انداز پر صارفین میمز کی صورت میں خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
انُوپ نے باوُوما کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سو جاتا ہوں، جب سب کو انڈیا پاکستان سے ہی سوال کرنا ہے تو۔‘
Temba Bavuma during the Captain's Press conference pic.twitter.com/aOYTKzZ5fd
— Anoop (@ianooop) October 4, 2023
رتنیش لکھتے ہیں کہ ’ٹیمبا باوُوما بھائی پہلے سے ہی کیپٹنز ایونٹ سے اُکتا گئے ہیں۔ وہ سو رہے ہیں۔‘
Temba Bavuma bro already got bored of the captains event. He's sleeping pic.twitter.com/76a3a0LKcK
— R A T N I S H (@LoyalSachinFan) October 4, 2023
سمیر الانا نے مزاحیہ انداز میں میم بناتے ہوئے لکھا کہ ’اُٹھ جا بھائی، ٹٰیچر تجھے دیکھ رہی ہے۔‘
"Utha jaa bhai, teacher tujhe dekh rahi hai." #CWC23 pic.twitter.com/KUUTqVLq88
— Sameer Allana (@HitmanCricket) October 4, 2023
یش جین نے اپنی ٹویٹ میں تبصرہ کیا کہ ’ٹیمبا باوُوما سو نہیں رہے، وہ بس نیچے دیکھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھیں۔ بغیر کسی وجہ سے اُن کا مذاق نہ اڑائیں۔‘
Temba Bavuma isn't sleeping he is just looking down.
See this video.
Stop making fun of him for no reason. pic.twitter.com/p78oqKTiWC— Yash Jain (@yashjain4163) October 4, 2023