Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام بندرگاہ پر عظیم جہاز لنگر انداز

دمام.... کنگ عبدالعزیز بندرگاہ دمام پر سی این سی ایل نیچون جہاز لنگر انداز ہوگیا۔ یہ سب سے زیادہ ٹینکرز بردار جہاز مانا جاتا ہے ۔ بندرگاہ کی تاریخ میں اتنا بڑا جہاز پہلی بار آیا ہے۔ اس پر 14ہزا ر ٹینکرز لدے ہوئے ہیں۔ یہ 366میٹر لمبا ہے۔ بندرگاہ کے معاون ڈائریکٹر جنرل ولید الفارس نے بتایا کہ اس جہاز کی کنگ عبدالعزی©ز بندرگاہ آمد بڑا واقعہ ہے۔ اس سے جہازرانی کی دنیا میں عالمی سطح پر بندرگاہ کی حیثیت اجاگر ہوئی ہے۔

شیئر: