سعودی پبلک پراسییکیوشن نے کہا ہے کہ ’کسی کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے، تشہیر پر سزا مقرر ہے۔ ایک سال تک قید ہوگی‘۔
اخبار 24 کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’جو شخص کسی کی تشہیر کرے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کسی بھی ذریعے سے دوسروں کو بدنام کرنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
پبلک پراسیکوشن کا کہنا ہے کہ ’دونوں سزاؤں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ ’انفارمیشن کرائمز کے انسداد کا قانون تمام افراد کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے یا تشہیری مہم سے بچانے کے لیے قانونی تحفظ فراہم کیے ہوئے ہے‘۔