Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی زائرین کےلیے ٹکٹوں میں رعایت، السعودیہ اور فلائی ناس نے پروازیں بڑھا دیں

مدینہ منورہ کے لیے براہ راست پروازوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے (فوڈو: ایس پی اے)
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے  کہا ہے کہ ’مراکشی حج و عمرہ زائرین کی آسانی کے لیے مراکش سے مدینہ منورہ کے لیے براہ راست پروازوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے‘۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر حج کا کہنا تھاکہ ’پروازوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے جبکہ مراکشی زائرین کو ٹکٹوں میں دس فیصد رعایت دی جارہی ہے‘۔ 
 ناس ایئر نے ماہانہ پروازوں کی تعداد 16 سے بڑھا کر 28 کردی ہے۔ 
مراکش کے لیے السعودیہ نے بھی ماہانہ پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ان کی تعداد 68 کی ہے۔
یاد رہے سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ مراکش کے سرکاری دورے پر ہیں۔
مراکشی عمرہ زائرین اورعازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ 
 سعودی وزارت حج اورمراکشی وزارت مذہبی امور کے مابین زائرین  کےلیے سہولتوں کے حوالے سے متعدد امور پراتفاق کیا گیا۔

شیئر: