Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتنے فیصد پاکستانی مرد اور خواتین اپنے بالوں کو رنگتے ہیں؟

68 فیصد مردوں اور خواتین کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنے بالوں کو رنگ نہیں کرتے‘ (فائل فوٹو: آئی سٹاک)
پاکستان کی ریسرج اور کنسلٹینسی فرم ’گیلپ‘ کے ایک تازہ سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 3 پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بالوں کو رنگنے کے لیے ’ہیئر ڈائی‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
سروے کے لیے منتخب مردوں اور خواتین سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ ’کیا آپ اپنے بالوں کو رنگتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں 32 فیصد مردوں اور خواتین کا کہنا تھا کہ ’ہاں، ہم اپنے بالوں کو رنگ کرتے ہیں‘ جبکہ 68 فیصد کے مطابق وہ اپنے بالوں کو رنگ نہیں کرتے۔
یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے 853 مردوں اور خواتین سے 24 سے 28 اگست 2023 کے دوران کیا گیا تھا۔
’گیلپ‘ کا کہنا ہے کہ ’اس سروے میں غلطی کا تخمینہ 2 سے 3 فیصد تک ہو سکتا ہے، سروے میں ان مردوں اور خواتین کی رائے ٹیلی فون کال کے ذریعے معلوم کی گئی تھی۔‘

شیئر: