Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی انڈین اوشین ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت

سعودی وزیر خارجہ کی نیابت نائب وزیر انجینیئر ولید الخریجی نے کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے بحر ہند کے ساحلی ممالک انڈین رم اوشین ایسوسی ایشن( آئی او آر اے) کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ کی نیابت نائب وزیر انجینیئر ولید الخریجی نے کی۔ 
انجینیئر ولید الخریجی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب انڈین اوشین ایسوسی ایشن میں شامل ممالک کے ساتھ مزید تعاون کا خواہش مند ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’سعودی وژن 2030 جامع پائدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کی اساس بھی یہی ہے۔ مملکت علاقائی و بین الاقوامی ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کام کررہا ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا ’انڈین اوشین ایسوسی ایشن میں خوشحالی، اقتصادی تنوع اور استحکام کے فروغ میں لیگ کے ممبر ملکوں کی دلچسپی قابل تعریف ہے‘۔ 
سعودی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ’ سعودی عرب مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے اور آئی او آر اے ممالک کے ساتھ  شراکت کےمختلف مواقع حاصل کرنے کے سلسلے میں مسلسل تعاون چاہتا ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ’ سعودی عرب بین الاقوامی تجارت،  جہاز رانی کی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہر کوشش کے ساتھ ہے‘۔ 
سعودی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ’ سعودی عرب کو ماحولیاتی و موسمی تبدیلیوں کے چیلنجوں کا بھرپور احساس ہے اور وہ مل کر کام کرنے کا پابند ہے‘۔ 
اس موقع پر سری لنکا میں متعین سعودی سفیر خالد القحطانی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: