Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: اہلیہ اور بیٹیوں کو قید کرنے والے کے خلاف کارروائی

لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنی پریشانی کا ذکر کیا تھا (فوٹو، ایکس )
ریاض پولیس نے لڑکی شکایت پروالد کے خلاف تحقیقتات کاآغاز کردیا۔ لڑکی نے دعوی کیا تھا کہ اس کے والد گھروالوں پر تشدد کرتے ہیں اورانہیں گھر میں قید کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پرایک لڑکی نے اپنی  خانگی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ والد نے اسکی بہنوں و والدہ کو گھر میں قید کردیا گیا ہے۔ والد کی جانب سے ہم پر بلا وجہ ظلم کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی شکایت کا ریاض پولیس نے فوری طورپرنوٹس لیتے ہوئے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پرہہنچ گئی۔
 پولیس نے ملزم کے خلاف اہل خانہ کو اذیت دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جہاں واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ترجمان نے محمد الرزقی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کی جانب سے کی جانے والی شکایت پرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے تعاون سے کارروائی کی گئی۔
ترجمان افرادی قوت نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ گھریلو تشدد کے بارے میں کسی بھی واقع کے رپورٹ ٹول فری نمبر 1919 پرکی جاسکتی ہے۔

شیئر: