Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غزہ میں بھی انسان بستے ہیں’ مغربی ممالک دہرا معیار ختم کریں: فلسطینی وزارت خارجہ

فوری طور پرجارحیت روکنے کے لیے ٹھوس اقداما ت کیے جائیں (فوٹو: عرب نیوز)
فلسطینی وزارت خارجہ برائے تارکین وطن نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قوانین کی روشنی میں شہریوں کے ساتھ  امتیازی سلوک ختم کرنے کے حوالے سے قابض اسرائیلی ریاست پردباو ڈالا جائے۔
غزہ پٹی پرہونے والی جارحیت کو فوری طورپر روکنے کے لیے ٹھوس اقداما ت کیے جائیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’مغربی ممالک میں فلسطینی شہریوں کے حوالے سے دہرے معیار کی پالیسی کو ختم کرنے کےلیے وزارت سیاسی اورسفارتی طور پرکوششیں جاری رکھے گی‘۔ 
 جارحیت کے فوری خاتمے اورغزہ پٹی میں بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے امداد کی وصولی کو یقینی بنانے کے علاوہ پانی، بجلی، طبی امداد اورخوراک کی فراہمی کو جلد بحال کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’عالمی براداری قابض ریاست کو بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنے پرمجبور کرے‘۔ 
فلسطینی وزارت خارجہ نے مغربی ممالک پر جلد ازجلد ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 بیان کے مطابق ’مغربی ممالک بین الاقوامی دہرے معیار کو ختم کرتے ہوئے اس بات کو جان لیں کہ فلسطینی شہریوں کا خون اورانہیں ہونے والی تکالیف بھی دوسروں کی طرح ہی ہیں۔ وہاں بھی انسان ہی بستے ہیں، انہیں بھی وہی بنیادی حقوق حاصل ہیں جسے دیگر اقوام کے شہریوں کو حاصل ہیں‘۔ 

شیئر: