Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے بدھ تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

شہری دفاع نے سیلابی پانی کی گزرگاہوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
عاجل نیوز کے مطابق مکہ ریجن میں شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’سنیچر سے آئندہ بدھ تک مملکت میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا قوی امکان ہے‘۔
شہری دفاع  نے بیان میں کہا ’مکہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم ، العرضیات اور الکامل کے علاوہ عسیر، جازان اورالباحہ میں بارش کا آغاز ہورہا ہے‘۔ 
’بعض مقامات پرتیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار بھی رہے گا جس سے حد نگاہ متاثرہوسکتی ہے‘۔
مکہ مکرمہ کے علاقے الجموم ، بحرہ ، القنفذہ اوراللیث میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مدینہ منورہ، حدود الشمالیہ، حائل میں ہلکی جبکہ الجوف ، تبوک اورمشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ شاہراہوں پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں خاص طور پرایسے علاقوں سے گزرتے وقت جہاں سیلابی پانی کی گزرگاہیں ہیں‘۔ 
’ بعض نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلےکا خطرہ ہے۔ شہریوں اورغیرملکیوں کےلیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ضروری ہے‘۔ 

شیئر: