متحدہ عرب امارات میں شارجہ بک اتھارٹی نے احتجاجا فرینکفرٹ بک فیئر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
شارجہ بک اتھارٹی نے فرینکفرٹ بک فیئرکے ڈائریکٹر کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی مصنفہ کی کتاب کو دیے جانے والے ایوارڈ کو واپس لینے کے اعلان کے بعد بک فیئر میں شرکت سے انکار کیا۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق شارجہ بک فیئراتھارٹی نے اپنے ایکس اکاونٹ پرکہا کہ فلسطینی مصنفہ ’عدنیہ شبلی‘ کو ان کی تصنیف پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
Given the recent announcement by the organizers of the Frankfurt @Book_Fair, we have decided to withdraw our participation this year. We champion the role of culture & books to encourage dialogue & understanding between people. We believe that this role is more imp now than ever.… pic.twitter.com/r3zlcOqwTM
— Sharjah Book Authority (@SharjahBookAuth) October 14, 2023