ریاض کے الفیصلیہ محلے میں دکانوں میں آگ لگ گئی
’آتشزدگی کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکانوں میں موجود بیشتر سامان جل گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے ریاض الفیصلیہ محلے میں واقع دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی اتوار اور پیر کی درمیانی شب لگی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکانوں میں موجود بیشتر سامان جل گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے ‘۔
’متاثرہ دکانوں میں آگ بجھانے اورہنگامی حالات سے نمٹنے کا سامان موجود نہیں تھا‘۔