Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مکانات کے کرایے 19.8 فیصد بڑھ گئے 

سال رواں ستمبر کے دوران افراط زر 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مکانات کے کرایے 19.8 فیصد بڑھ گئے۔ 
اخبار 24 کے مطابق  محکمہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا’ سال رواں ستمبر کے دوران 2022 کے ستمبر کے مقابلے میں افراط زر 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔ 
محکمہ شماریات نے افراط زر میں اضافے کا سبب مکانات کے کرایوں، پانی، بجلی، گیس اور دیگر فیول مہنگے ہونے کو قرار دیا۔ 
محکمہ شماریات نے رپورٹ میں کہا’ ریستورانوں اور ہوٹلوں کے نرخ 2.5 فیصد بڑھ گئے‘۔ 
 ’ہوٹلوں، ریستورانوں کے نرخوں میں 2.5 فیصد اضافہ فوڈ سروس میں2.1 فیصد اضافے سے ہوا ہے‘’۔
علاوہ ازیں تعلیمی اخراجات 1.8 فیصد بڑھ گئے۔ اس کی وجہ ہائیر ایجوکیشن فیس میں 5.5 فیصد اضافہ ہے۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے’ ثقافتی اور تفریحاتی اخراجات 1.2 فیصد بڑھے ہیں اس کی وجہ سیاحت اور تعطیلات کی پیشکشوں کے نرخوں میں 6.7 فیصد اضافہ ہے‘۔ 
محکمہ شماریات نے بتایا ’سبزیوں کے نرخوں میں 6.3 فیصد کمی کے باعث کھانے  پینے کی اشیا 0.2 فیصد  سستی ہوئی ہیں‘۔

شیئر: