فلسطین کی حمایت، نئی دہلی میں درجنوں مظاہرین گرفتار
فلسطین کی حمایت، نئی دہلی میں درجنوں مظاہرین گرفتار
پیر 16 اکتوبر 2023 18:49
سنیچر کو انڈیا کی سول سوسائٹی کی سب سے بڑی تنظیم کے مظاہرے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کے حملے کے خلاف سخت موقف اپنائیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شروع کی جانب سے شروع کی جانے والی فضائی حملوں میں ہزاروں فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر حملے کے ایک ہفتے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 750 ہوگئی ہے جب کہ نو ہزار 700 سے زائد افراد اب تک زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین کی حمایت میں انڈیا کے مختلف علاقوں میں کئی مظاہروں کے بعد پیر کو نئی دہلی میں مظاہرین ایک بار پھر ’جنتر منتر‘ پر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکھٹے ہوگئے تھے۔ لیکن پیر کو دہلی پولیس نے مظاہرین کو زبردستی ہٹا دیا اور سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا۔
مظاہرہ منظم کرنے والی جماعت آل انڈیا سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل پراسنجیت کمار نے کہا کہ شرکا امن کی اپیل کے ساتھ مظاہرے میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
کمار نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم یہ کہنے آئے تھے کہ جس طرح اسرائیل فلسطینیوں پر حملہ کر رہا ہے اور امریکہ اس کی حمایت کر رہا ہے انڈیا کو اس کے خلاف بولنا چاہیے۔‘
’ہم نے شہریوں کو فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے کال دی تھی اور لوگ اس کے لیے جمع ہورہے تھے۔ اس دوران دہلی پولیس نے ہمیں زبردستی مظاہرے سے روکا اور ہمیں بس میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔‘
نئی دہلی پولیس نے فوری طور پر اس حوالے سے عرب نیوز کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ نئی دہلی کے مظاہرے میں کئی غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندگی تھی جن میں سٹوڈنس ایسوسی ایشن، خواتین کی تنظیمیں اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز شامل تھیں۔
7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شروع کی جانب سے شروع کی جانے والی فضائی حملوں میں ہزاروں فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سنیچر کو انڈیا کی سول سوسائٹی کی سب سے بڑی تنظیم کے مظاہرے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کے حملے کے خلاف سخت موقف اپنائیں۔
پولیس کی جانب سے پیر کو گرفتار کیے گئے مظاہرین میں آل انڈیا سینٹرل کونسل آف ٹریڈ پونینز کے سیکریٹری سچیتا ڈی بھی شامل تھے۔
گرفتاری سے پہلے سچیتا ڈی نے انڈیا کی جدوجہد آزادی اور فلسطین کے درمیان تعلق پر گفتگو کی۔
سچیتا ڈی نے کہا کہ ’فلسطین پر انڈیا کا روایتی موقف بنیادی طور پر انڈین قوم کی تعریف کے مطابق ہے۔ انڈیا ہمیشہ فلسطین کے لیے کھڑا رہے گا اور ہم انڈین حکومت کی جانب سے فلسطین کی حمایت کرنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔‘
آل انڈیا پراگریسیو ویمن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شویتا راج نے عرب نیوز کو بتایا کہ منتظمین نے مظاہرہ کرنے سے پہلے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔ ’ہم نے پولیس سے بات کی اور ان کو ایک خط بھی بھیجا تھا کہ ہم جنتر منتر میں مظاہرہ کرنے جارہے ہیں۔ تاہم انہوں نے پیر کی صبح اچانک بتایا کہ مظاہرہ منسوخ کر رہے ہیں۔‘
تاہم منتظمین نے فیصلہ کیا کہ وہ مظاہرہ شیڈول کے مطابق کریں گے اور لوگوں سے شرکت کی اپیل کی۔