Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر سے امداد لے کر پہلا قافلہ غزہ روانہ

’متعدد ممالک، تنظیموں اور افراد کی طرف سے مصر کو کئی ٹن امدادی سامان پہنچا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مصر میں رفح بری سرحدی چوکی کے ذریعہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے کر پہلا قافلہ غزہ روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رفح بری سرحدی چوکی فلسطین کی جانب سے بند تھی جسے آج انسانی امداد کے لیے کھولا گیا ہے۔
قبل ازیں متعدد ممالک، تنظیموں اور افراد کی طرف سے مصر کے متعلقہ ادارے کو کئی ٹن امدادی سامان پہنچا ہے۔
مصر نے فلسطین اور اسرائیل میں محصور امریکی شہریوں کو رفح سرحدی چوکی کے ذریعے غزہ سے نکلنے کی اجازت دینے کے لیے انسانی امداد بھیجنے کی شرط عائد کی ہے۔
یاد رہے کہ رفح سرحدی چوکی غزہ اور بیرونی دنیا کے درمیان واحد زمینی راستہ ہے۔
 

شیئر: