Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ریاض میں موناکو کے پرنس البرٹ کی ملاقات

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں ریاست موناکو کے پرنس البرٹ ثانی نے ملاقات کی۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران مناکو اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کے پہلووں اور انہیں فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور مناکو کی طرف سے سینیئر عہدیدار  بھی موجود تھے۔ 

شیئر: