Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کا غزہ میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال

غزہ میں انسانی حالات کی سنگینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔(فوٹو: اے ایف پی، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا دونوں رہنماوں نے غزہ اور گرد ونواح میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد نے اس موقف کو دہرایا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کےلیے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فریقین کے ساتھ رابطے کے لیے ہر ممکن کوششں کررہا ہے۔
انہوں نے شہریوں کو نشانہ بنانے اور معصوم جانیں لینے کے مسترد کرنے کے سعودی موقف اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کو مدنظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے غزہ کی پٹی میں انسانی حالات کی سنگینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد نے فلسطینی کاز کی سپورٹ اور ایک جامع و منصفانہ امن کے حصول کی کوششوں کے حوالے سے مملکت کے موقف پر بھی زوردیا جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

شیئر: