ابھا شہر میں بیٹی کی رخصتی سے پہلے والد کا انتقال
جمعرات 19 اکتوبر 2023 0:01
بیٹے کا کہنا ہے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے طبیعت اچانک خراب ہوگئی ( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے ابہا شہر میں بیٹی کی رخصتی سے پہلے والد انتقال کرگئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق حسن بن محمد آل مربع کے بیٹے محمد نے بتایا کہ ’والد شادی میں مہمانوں کا خیر مقدم کررہے تھے۔ اسی دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی‘۔
’انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گئے۔ انہیں پہلے سے کوئی بیماری نہیں تھی‘۔
بیٹے کا کہنا ہے ’والد شادی کی مبارکباد کے لیے آنے والے مہمانوں کا خوش دلی سے استقبال کررہے تھے۔ اس دوران ٹیلیفونک رابطے بھی ہورہے تھے‘۔
’عشا بعد رخصتی کی رسم پوری کرنے کا پروگرام تھا۔ والد کی طبیعت بگڑی۔ کسی کو پتہ ہی نہیں لگا کہ اچانک کیا ہوگیا‘۔
محمد نے کہا کہ’ ان کے والد خمیس مشیط کی عدالت میں مصالحتی کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ رجال المع میں قبیلے کے تمام لوگ انہیں عزت و احترام دیتے تھے‘۔