Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین زخمی، ایک کی حالت نازک 

دونوں زخمیوں کو باحہ کے کنگ فہد  ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ( فوٹو: سعودی ہلال احمر)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، ایک کی حالت نازک ہے۔ 
عاجل  کے  مطابق ہلال احمر کے  ترجمان عماد الزہرانی نے بتایا’آپریشن روم  کو حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی ٹیم  بھیجی گئی۔ معائنے سے پتہ چلا کہ  باحہ میں محکمہ احوال مدنیہ کے سامنے گاڑی نے دو خواتین کو روند کر زخمی کردیا‘۔ 
 ’زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ ایک کی حالت نازک ہے۔ دونوں کو علاج کے لیے باحہ کے کنگ فہد  ہسپتال میں داخل کرادیا گیا‘۔ 

شیئر: