Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں ٹریفک حادثات، 12 زخمی، دو کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقلی

دیگر زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ( فوٹو: سعودی ہلال احمر)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں دو ٹریفک حادثات میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
سعودی ہلال احمر نے ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ ’جازان میں العیدابی جانے والے وادی قصی روڈ پر ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے، ان میں ایک کی حالت نازک ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے امیر محمد بن ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ  دیگر زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے العیدابی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے‘۔ 
علاوہ ازیں جازان میں بیش جانے والے العزامہ روڈ پر ایک اور ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک حاملہ  خاتون شامل ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
 خاتون کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے امیر محمد بن ناصر ہسپتال اور دیگر زخمیوں کو بیش ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شیئر: