پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور ہنڈائی موٹر کمپنی نے اتوار کو سعودی عرب میں 500 ملین ڈالر مالیت کا خود کار پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ’ فنڈ کے جوائنٹ وینچر میں 70 فیصد شیئرز ہوں گے جبکہ باقی شیئرز کورین کمپنی کے پاس ہوں گے‘۔
سودی، کورین بزنس فورم میں اعلان کردہ مشترکہ منصوبے کا مقصد ہر سال پچاس ہزار گاڑیاں تیار کرنا ہے جس میں الیکڑک گاڑیاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اطالوی کار کمپنی کے مالکان میں شاملNode ID: 592866
-
لوسیڈ کار پلانٹ کا افتتاح سعودی عرب میں آئندہ ماہNode ID: 786661
پلانٹ کے سنگ بنیاد کی منصوبہ بندی 2024 کےلیے کی گئی ہے۔ توقع ہے کار پلانٹ 2026 میں پیداوار شروع ہوجائے گی۔
یاد رہے اتوار کو ریاض میں سعودی کورین انویسٹمنٹ فورم کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے درمیان 52 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
گاڑیوں، ریئل سٹیٹ ڈیولپمنٹ، کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے، تجدد پذیر توانائی، سیاحت، سپلائی چین اور ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبے میں فریقین ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہنڈائی موٹر کمپنی تکنیکی اور تجارتی مدد فراہم کرکے پلانٹ کی ترقی میں معاونت کے لیے ایک سٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر بھی کام کرے گی‘۔۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں مینا انویسٹمنٹس کے ڈپٹی گورنر اور سربراہ یزید اے الحمید نے کہا کہ ’ ہنڈائی کے ساتھ شراکت داری پی آئی ایف کے لیے ہمارے 13 ترجیحی شعبوں میں سے ایک سعودی عرب کے آٹو موٹیو ایکو سسٹم کی ترقی کو کامیابی کے ساتھ فعال اور تیز کرنے میں ایک اور اہم سنگ میل ہے‘۔
نیا مینوفیکچرنگ پلانٹ ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے کے علاوہ علم اور مہارت کی منتقلی کی اجازت دے گا۔
#PIF and @Hyundai_Global have announced the signing of a joint venture agreement to establish a highly automated vehicle manufacturing plant in Saudi Arabia. PIF will hold a 70% stake in the new joint venture with Hyundai holding the remaining 30%. https://t.co/qFK0Z482sA pic.twitter.com/WYGTq1QP8k
— Public Investment Fund (@PIF_en) October 22, 2023
ہنڈائی کی گاڑیوں کی لوکلائزیشن سعودی عرب کے آٹو موٹیو اور موبلٹی ایکو سسٹم کی ترقی کو تیز کرے گی اور اس شعبے اور وسیع تر معیشت میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرے گی۔
یہ شراکت داری سعودی عرب کو عالمی آٹو موٹیو پلیئر کے طور پر بلند کرنے، سیکٹر میں تبدیلی لانے اور سعودی عرب اور اس سے باہر مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں، انفراسٹرکچر اور سپلائی چین کو فروغ دینے کے لیے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا تازہ ترین انیشیٹو ہے۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے حالیہ دنوں تسارو، نیشنل آٹومیٹو اینڈ موبلٹی انویسٹمنٹ کے آغاز کا اعلان کیا جو آٹوموٹیو سپلائی چینز اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مقامی بنانے کے لیے وقف ہے۔
