Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کے صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول سنیچر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے خیرمقدم کیا۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، جنوبی کوریا میں سعودی سفیر سامی بن محمد السدحان،مملکت میں جنوبی کوریا کے سفیر بارک جون اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: