Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ: کفیل کا قاتل مکفول نکلا

مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) مدینہ منورہ پولیس نے مکفول کے ہاتھوں 50سالہ کفیل کے قتل کی واردات کی گتھی سلجھا لی۔ پولیس ترجمان حسین القحطانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے اردونیوز کو بتایا کہ ایک شہری نے گھر سے 50سالہ باپ کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی۔ قحطانی کا کہناہے کہ لاپتہ شہری محکمہ تعلیم سے ریٹائر استاد تھا۔ 2دن کے بعد پتہ چلا کہ گھر کے برابر میں موجود کچرے کے ڈبے سے بدبو آرہی ہے۔ تلاشی لینے پر نعش برآمد ہوئی۔ سر میں کئی زخم تھے۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایشیائی شہری نے جو اس کے یہاں ملازم تھا واردات کی تھی۔ ایشیائی نے اقبال جرم کرلیا۔

شیئر: