Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومولود کا اندراج او رویکسین پروگرام " ابشر" کے ذریعے نافذ ہوگا

ریاض(نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ کے ماتحت نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ترجمان محمد العسیری نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے فنی خرابی والی گاڑیوں کو مرمت کیلئے اور بچوں کو ویکسین کیلئے ابشر کے ذریعے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جلد ہی عملدرآمد شروع ہوگا۔ نیشنل انفارمیشن سینٹر وزارت صحت کے ساتھ تال میل پیدا کرکے ویکسین کے نظام کو مؤثر کرے گا۔ تمام اسپتالوں میں بچوں کا آن لائن اندراج ہوا کرے گا۔ ابشر نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ اسمارٹ فونز رکھنے والے اس سے فیضیاب ہوسکیں۔ بچوں کا اندراج بھی آن لائن ہوگا۔

شیئر: