جدہ میں تیز ہوا، مکہ مکرمہ سمیت متعدد شہروں میں بارش
’مکہ مکرمہ شہر اور قرب وجوار میں رات 9 بجے ہلکی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو جدہ ، شعیبہ اور اللیث میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر اور قرب وجوار میں رات 9 بجے ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان،مشرقی ریجن، ریاض، الباحہ اور نجران ریجنوں کے متعدد شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوگی‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’ملک کے بیشتر شہروں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی اور موسم سردی مائل رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’طریف میں سب سے زیادہ سردی ہے جہاں درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
’جبکہ ریاض میں صبح 6 بجے لئے جانے والے ریکارڈ کے مطابق درجہ حرارت 14 ڈگری رہی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب کے وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں کے علاوہ بعض خلیجی ممالک میں آج بارش ہوگی‘۔
