Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کے سپین، تھائی لینڈ، بیلجیئم، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ہم منصبوں سے رابطے 

رابطوں کے دوران غزہور گردونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
 سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل  بن فرحان نے اتوار کو سپین، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، بیلجیئم اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفونک رابطوں کے دوران غزہ پٹی اور گردونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 
27 اکتوبر 2023 کومنظور ہونے والی اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت پر تعریف کی۔
اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی نے قرارداد میں فوری جنگ بندی اور محصور غزہ پٹی میں فوری انسانی مہم کی اپیل کی تھی۔ قرارداد میں بین الاقوامی انسانی قانون، عالمی روایات اور قوانین کی پابندی پر زوردیا گیا تھا۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کے حوالے سےعالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘۔
عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ خونریزی بند کرانے، انسانی بحران کو دھماکہ خیز ہونے سے بچانے اور فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا جامع اور مبنی بر انصاف حل  کرانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ’ تمام کوششوں کا محور خونریزی بند کرانا، شہریوں کا تحفظ، جارحانہ حملے رکوانا اور انسانی بحران کو دھماکہ خیز ہونے سے روکنا ہونا چاہئے‘۔ 

شیئر: