پیر 30 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پیر 30 اکتوبر 2023 15:25
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 6 پیسے روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 88 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 49 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 744 روپے 75 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 729 روپے 77 پیسے، کویتی دینار کی 908 روپے 28 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 6 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے 1 پیسہ ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے اور قیمت فروخت 75 روپے 85 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 79 روپے اور قیمت فروخت 79 روپے 75 پیسے رہی۔