بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکا میں مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ عبداللہ البعیجان کا خیر مقدم کیا۔ وہ ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم نے ملاقات میں امام مسجد نبوی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ’ سعودی عرب اسلام اور دنیا بھر میں اس کے پیرو کاروں خصوصا بنگلہ دیشی مسلمانوں کی بڑی خدمت کررہا ہے‘۔
امام مسجد نبوی نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ سعودی عرب اور بنگلہ دیش مختلف شعبوں میں گہرے اور مستحکم برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں۔
اس موقع پر بنگلہ دیش میں سعودی سفیر عیسی الدحیلان اور بنگلہ دیش کے وزیرمملکت برائے مذہبی امور محمد فریق الحق خان بھی موجود تھے۔