پیرس میں سعودی ثقافتی نمائش کا آغاز
نمائش میں وزارت ثقافت سے وابستہ ادارے اور تنظیمیں شریک ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے لٹریچر، پبلشنگ اور ٹرانسلیشن کمیشن نے پیرس میں اپنی سعودی ثقافتی نمائش کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ نمائش 10 نومبر تک ک جاری رہے گی اور اس میں وزارت ثقافت سے وابستہ اداروں اور تنظیموں کی شرکت شامل ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 14 روزہ نمائش میں متنوع پرکشش مقامات اور سرگرمیاں پیش کی گئی ہیں جو سعودی ثقافت کے پہلوؤں کو ظاہر کرتی ہیں۔
سعودی وزارتِ ثقافت کے ساتھ، لٹریچر، پبلشنگ اور ٹرانسلیشن کمیشن نے مختلف کمیشنوں کے ساتھ تعاون کیا ہے جن میں ورثہ، لائبریری، موسیقی، کلنری آرٹس، فن تعمیر اور ڈیزائن، فیشن اور فلم اور شہزادہ محمد بن سلمان گلوبل سینٹر فارعربی کیلیگرافی شامل ہیں۔
نمائش کا بنیادی مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور مقامی اور عالمی میدانوں میں سعودی تخلیق کاروں کی موجودگی کو بڑھانا ہے۔
پہلے ہفتے میں شرکت کرنے والوں کو چار پینل مباحثے دیکھنے کا موقع دیا جائے گا جس میں سعودی فکشن اور لٹریچر سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔
دوسرے ہفتے میں پانچ فلموں کی نمائش کے ساتھ آٹھ پینل مباحثے ہوں گے۔
شاہ سلمان چارٹر فار آرکیٹیکچر اور اربنزم پر ایک طے شدہ پینل ڈسکشن بھی ہے۔ تین پریزنٹیشنز دستکاری اور مقامی فن تعمیر کے نامعلوم علاقوں کو تلاش کریں گی جو شرکا کو ورثے کے تحفظ میں قابل قدر مہارتوں سے آراستہ کریں گی۔
فرانسیسی پبلشنگ ہاؤس ایسولین ام القرا یونیورسٹی کے مورخ اور جغرافیہ دان معراج نواب مرزا کی کتاب ’مکہ: اسلام کا مقدس شہر‘ کے لیے ایک کتاب کی رونمائی کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس کتاب میں فرانسیسی فوٹوگرافر لازیز ہمانی کی تصاویر شامل ہیں۔
از تنیدیب الفایدی کی کتاب ’المدینۃ : دی سٹی آف دی پرافٹ‘ بھی اس تقریب میں پیش کی جائے گی۔
پوئٹری اکیڈمی کے اشتراک سے عربی شاعری کے لیے وقف ایک چھوٹا میوزیم بھی نمائش میں رکھا گیا ہے۔
سعودی وزارت ثقافت کا مقصد صدیوں کی تاریخ پر محیط سعودی عرب کی منفرد نوعیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔