تنخواہ کافی نہیں، 62 فیصد سعودی نوجوانوں کا خیال
’کام کی نوعیت اور محنت کے مقابلے میں ان کی دی جانے والی تنخواہ کم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ لیبر مارکیٹ کی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 62 فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ ان کی تنخواہ کافی نہیں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ کام کی نوعیت اور محنت کے مقابلے میں ان کو دی جانے والی تنخواہ کم ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت ہیومن ریسورسز نہ صرف بیروزگار نوجوانوں کے لیے مناسب روزگار کا اہتمام کرتی ہے بلکہ لائف کوالٹی کو بہتر بنانے کی بھی کوشش کر رہے ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس وقت وزارت کے سامنے تنخواہوں کے حوالے سے کچھ سفارشات موجود ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کمپنیوں اور تجارتی اداروں کے مالکان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تنخواہوں پر نظر ثانی کریں۔