العلا ویلنس فیسٹیول جو فطرت اور ثقافت کے انوکھے امتزاج کا وعدہ کرتا ہے
العلا ویلنس فیسٹیول جو فطرت اور ثقافت کے انوکھے امتزاج کا وعدہ کرتا ہے
پیر 16 اکتوبر 2023 0:00
فیسٹیول کی ویب سائٹ کے ذریعے مفت سیشن بک کیے جا سکتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے قدیم اور تاریخی شہر العلا میں 19 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہنے والا تیسرا العلا ویلنس فیسٹیول العلا کی قدرتی خوبصورتی کے پس منظر میں دلکش سرگرمیوں کی پیشکش کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق العلا مومنٹس سعودی عرب کے قدیم شہر کی تقریبات اور فیسٹیولز کے کیلنڈر نے اس تقریب کے بارے میں دلچسپ تفصیلات ظاہر کی ہیں۔
یہ سرگرمیاں وزیٹرز کو العلا کے قدرتی ماحول سے جوڑنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ ان میں ایکو فارمنگ، فطرت کا احیا اور ورثے کی بحالی شامل ہیں۔ ایک خاموش واکنگ ٹور ہے جو ماحول کے ساتھ گہرے تعلق کو فروغ دیتا ہے۔
رائل کمیشن فار العلا میں ڈیسٹینیشن مینجمینٹ اور مارکیٹنگ کے نائب صدر رامی المعلم نے اس اہم کردار پر روشنی ڈالی جو فطرت آرام اور تفریح میں ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس سال کی ورکشاپس اور سرگرمیوں کا مقصد دماغ، جسم اور روح کو تازہ دم کرنا ہے جو شرکا کو متنوع تجربات کی پیشکش کرتے ہیں‘۔
یہ فیسٹیول صحت کے شائقین، یوگا پریکٹیشنرز اور مراقبہ کے ماہرین کے ساتھ بات چیت کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ ’فائیو سینس سینچری‘ سرگرمیاں یوگا سیشنز اور سالٹ تھراپی رومز کی میزبانی کرتی ہیں۔
رامی المعلم نے العلا میں ورثے کی بحالی اور ثقافتی ایکسپلوریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مٹی کے اینٹوں کے گھر بنانے اور پام فرنڈ پروسیسنگ اور ری سائیکلنگ پر مشتمل تخلیقی منصوبوں جیسی سرگرمیوں کے ذریعے اس کا احساس ہوتا ہے۔ یہ حیرت انگیز تجربات روایات کو محفوظ رکھتے ہوئے اور پائیداری کو فروغ دیتے ہوئے العلا کے ورثے کے بارے میں بصیرت پیش کرتے ہیں‘۔
شرکا مویشیوں اور مقامی ماحولیاتی نظام کے بارے میں جاننے کے لیے مقامی کسانوں کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔ فیسٹیول کی ویب سائٹ کے ذریعے مفت سیشن بک کیے جا سکتے ہیں۔
خاموش چہل قدمی ٹورعرب ریگستان میں چھپے ہوئے وادی کے راستے میں چار کلومیٹر کا غیر معمولی سفر پیش کرتا ہے جو روزمرہ کی زندگی سے ایک منفرد وقفہ فراہم کرتا ہے۔