ایران کے سپریم لیڈر کی مسلم ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل
ایران کے سپریم لیڈر کی مسلم ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل
بدھ 1 نومبر 2023 17:07
اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جارحیت ختم نہیں کرتا تو جنگ میں اضافہ ہو گا۔ فوٹو عرب نیوز
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم ممالک سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر بمباری بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز نے ایران کے سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سپریم لیڈر نے اپنی تقریر میں کہا ہے’غزہ پر بمباری فوری طور پر بند ہونی چاہیے، صیہونی ریاست کو تیل اور خوراک کی برآمدات کا راستہ روکنا چاہیے۔‘
اس سے قبل اسرائیل میں 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں 1400 افراد ہلاک اور سینکڑوں اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
اسرائیل نے اس حملے کے بدلے میں غزہ میں موجود تہران کی حمایت یافتہ تنظیم حماس کا صفایا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر انتہائی شدید بمباری کی ہے اور پورے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں 8000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران کے علماء حکام نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو ختم نہیں کرتا تو اس جنگ میں مزید اضافہ ہو گا جس سے ظاہر ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تہران کی حمایت یافتہ پراکسیز کے لیے تیار ہیں۔