Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے عوامی عطیہ مہم، دو دن میں 250 ملین ریال

غزہ کے لیےعوامی عطیہ مہم کا آغاز شاہ سلمان کی جانب سے کیا گیا(فوٹو، ایکس )
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں دو دن کے اندر اب تک 25 کروڑ 77 لاکھ 93 ہزار ریال جمع ہوگئے۔
جمعے کو فلطسینی عوام کے لیے جاری مہم امدادی میں دس منٹ کے اندر عطیات 190 ملین سے بڑھ کر 250 ملین ریال سے زیادہ ہوگئے۔
اخبار 24 کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اورولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے جمعرات کو غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مہم شروع کیے جانے کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے امداد کے نگران اعلی اورشاہی مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کیا۔
غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کیے گئے بعدازاں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساھم پورٹل میں جمع کیا گیا۔
مہم شروع ہونے کے  اب تک 4 لاکھ 37 ہزار 940 افراد نے غزہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے جن کا سلسلہ جاری ہے۔
ساھم پورٹل پر امدادی مہم جاری ہے۔ مملکت کی تمام مساجد میں غزہ کے لیے امدادی مہم کے حوالے سے نماز جمعہ کے خطبات میں عطیہ مہم کے بارے میں لوگوں کو مطلع کیا گیا۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و فلاح انسانیت کے تحت ’ساھم ‘ پورٹل جاری کیا گیا ہے جہاں عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں علاوہ ازیں مشترکہ بینک اکاونٹ بھی شاہ سلمان مرکز کی ویب سائٹ پرموجود ہے جس کے ذریعے عطیات ارسال کیے جاسکتے ہیں۔

شیئر: