Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے عطیات مہم جاری، 6 کروڑ ریال سے زائد رقم جمع

سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم کا اعلان ہوتے ہی چند گھنٹوں میں 64 ملین ریال ’ساھم‘ پورٹل پرجمع ہوگئے۔
سبق نیوز کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ کے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرنے کی عوامی مہم کا اعلان کیا گیا تھا۔
عطیات جمع کرنے کے لیے شاہ سلمان امدادی وفلاحی مرکز ’ساھم ‘ پورٹل پر مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم کا اعلان ہوتے ہی محض چند ساعتوں میں 6 کروڑ 40 لاکھ ریال جمع ہوئے، یہ رقم 70 ہزار 660 افراد نے جمع کرائی۔ عوامی امدادی مہم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال جبکہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال برادر فلسطینی عوام کےلیے عطیہ کیے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے مزید کہا گیا  کہ غزہ کے عوام کو انسانی بنیادوں پر غذا، ادویات، پینے کا صاف پانی اوردیگرضروری روز مرہ کی اشیا کی شدید ضرورت ہے جنہیں ہنگامی بنیادوں پران تک پہنچانے کے لیے تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

شیئر: