جمعہ 3 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو: سٹیٹ بینک/ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 78 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 40 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 753 روپے 85 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 738 روپے 39 پیسے، کویتی دینار کی 919 روپے 96 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 96 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 35 پیسے اور قیمت فروخت 285 روپے 1 پیسہ ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 79 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 80 روپے رہی۔