Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس ایف ڈی اے  کے چیئرمین کی انٹرنیشنل انڈین فوڈ کانفرنس میں شرکت 

ڈاکٹر ھشام نے اس موقع پر دوست ممالک  کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر ھشام الجضعی نے جمعے کو انٹرنیشنل انڈین فوڈ کانفرنس 2023 (ڈبلیو ایف آئی) کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی ہے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کانفرنس کا اہتمام  انڈین فوڈ انڈسٹری کی وزارت نے انڈین  ایوان صنعت و تجارت فیڈریشن کی شراکت سے نئی دہلی میں کیا ہے۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ھشام نے اس موقع پر برادر اور دوست ممالک  کے متعدد عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ایک نمائش بھی ہورہی ہے۔ 
ڈاکٹر ھشام الجضعی نے نمائش میں شامل ایک ہزار سے زیادہ کمپنیوں کے نمایاں  سٹالز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ نمائش میں شریک کمپنیاں خوراک کی تیاری میں تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے رہی ہیں۔
علاوہ ازیں فوڈ سپلائی چین، ریٹیل ، لاجسٹک خدمات، درآمد ، خوراک و ادویہ سازی کے آلات اور ٹیکنالوجی کا بھی تعارف کرا رہی ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر ھشام ان دنوں انڈیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔

شیئر: