سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ اور اس کی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق عسیر ریجن میں سرحدی محافظوں نے 116 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
جازان ریجن کے الحرث سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 90 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
جازان ریجن کے الدائر سیکٹر میں سیکیورٹی ادارے نے ایک گاڑی میں چھپائی گئی پانچ کلو گرام حشیش برآمد کرلی۔
منشیات فروخت کرنے کے الزام میں دو شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔