انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں سری لنکن آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کے مقررہ تین منٹ میں وکٹ پر نہ پہنچنے پر انہیں ’ٹائمڈ آؤٹ‘ کر دیا گیا۔ جس کے بعد بنگلہ دیشی کپتان کے اپیل کے فیصلے پر سابق کرکٹرز سمیت کرکٹ شائقین اس وقعے کو محیر العقول قرار دیتے ہوئے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔
پیر کو انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے سری لنکن آل راؤنڈر کے لیے ’ٹائمڈ آؤٹ‘ کی اپیل کی تھی۔
مزید پڑھیں
-
ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرفNode ID: 809596
-
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: اینجلو میتھیوز ’ٹائم آؤٹ‘ ہوگئےNode ID: 809661
جس کے بعد امپائر اور گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں میں طویل گفتگو کے بعد اینجلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے پویلین لوٹ جاتے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کی جانب سے کی جانے والی اپیل اور آؤٹ دینے کے معاملے پر انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے لکھا کہ ’آج دہلی میں جو ہوا وہ مضحکہ خیز تھا۔‘
Absolutely pathetic what happened in Delhi today! #AngeloMathews
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) November 6, 2023
اینجلو میتھیوز کرکٹ کی تاریخ کے ’ٹائمڈ آؤٹ میتھڈ‘ کے تحت آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تو بنے لیکن شائقین اس انوکھے ریکارڈ سے ناخوش ہیں۔
ایکس (ٹوئٹر) یوزر طارق بگٹی نے لکھا کہ ’بنگلہ دیش والوں نے ویسے آج جو کیا وہ قوانین کا حصہ تو ہے مگر افسوس ہوا ان کے سپورٹس مین سپرٹ پر۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’انجیلو میتھیوز غلطی سے غلط ہیلمٹ پہن کر گراؤنڈ میں آئے جس پر انہیں یاد آیا تو دوسرے کھلاڑی نیا ہیلمٹ لے کر آئے جس پر بنگلہ دیش نے امپائر سے اپیل کی کہ یہ ٹائمڈ آؤٹ ہو گیا ہے۔‘
بنگلہ دیش والوں نے ویسے آج جو کیا وہ قوانین کا حصہ تو یے مگر افسوس ہوا انکی سپورٹس مین اسپرٹ پر۔
میتھیو غلطی سے غلط ہیلمٹ پہن کر گراؤنڈ میں آیا جس پر اسے یاد آیا تو دوسرا کھلاڑی دوسرا ہیلمٹ لے کر آیا جس پر بنگلہ دیش نے امپائر سے اپیل کی یہ ٹائم آؤٹ ہوگیا ہے کیونکہ
1/2 pic.twitter.com/13moX9a9pI— Tariq Bugti (@Bugti42) November 6, 2023
آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نے ’ٹائمڈ آؤٹ‘ کے معاملے پر کہا کہ ’انجیلو میتھیوز کریز پر آ گئے تھے پھر انہیں ہیلمٹ کی خرابی کے بارے میں پتہ چلا۔ یہ ٹائمڈ آؤٹ کیسے ہو سکتا ہے؟‘
Angelo made his crease then his helmet strap broke. How is that timed out? I'm all for timed out if he doesn't make his crease but this is ridic. No different then a batsman getting to the crease then taking 3 minutes to face up #cricketworldcup
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) November 6, 2023
سوشل میڈیا صارف رانا سمیر اس تاریخی لمحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ایک تاریخی لمحہ لیکن سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ میتھیوز کو دو منٹ کے اندر کریز پر پہنچنا تھا لیکن وہ لیٹ پہنچے جس کی وجہ سے انہیں آوٹ قرار دے دیا گیا اور یہ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔‘
ایک تاریخی لمحہ لیکن اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف!
بنگلہ دیش نے 'ٹائم آؤٹ' کی اپیل کرکے ۔
میتھیوز کو 2 منٹ کے اندر کریز پر پہنچنا تھا لیکن وہ لیٹ پہنچا جس کی وجہ سے اسے آوٹ قرار دے دیا گیا اور یہ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے#AngeloMathews pic.twitter.com/RaQjL7pvbb— Rana Sameer (@Sameer59367519) November 6, 2023