آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انڈین بیٹر وراٹ کوہلی ایک اور سینچری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
وراٹ کوہلی نے اتوار کو کولکتہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 121 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنا کر عظیم انڈین بیٹر سچن تندولکر کا 49 سینچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
اس سینچری کی ایک خاص بات اور بھی ہے کہ وراٹ کوہلی نے اپنی 35ویں سالگرہ کے دن 49ویں سینچری سکور کر کے لٹل ماسٹر سچن تندولکر کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی ون ڈے میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئےNode ID: 794946
-
وراٹ کوہلی نے اپنی دستخط شدہ شرٹ پاکستانی کپتان کو دی؟Node ID: 803591
اگر دونوں بیٹرز کے درمیان موازنہ کیا جائے تو انڈین سپرسٹار بیٹر نے اپنے کیریئر کے 289 ویں ون ڈے میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ سچن تندولکر نے اپنی 49ویں سینچری اپنے کیریئر کے 462ویں میچ میں سکور کی تھی۔
اس تاریخی اننگز کے ساتھ وراٹ کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں 500 رنز بھی مکمل کر لیے ہیں جبکہ اُن کی اس میگا ایونٹ میں یہ دوسری سینچری ہے۔
وراٹ کوہلی نے جاری ورلڈ کپ میں پہلی سینچری بنگلہ دیش کے خلاف پونے میں بنائی تھی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف اس اننگز کے ذریعے کوہلی نے انڈیا میں ون ڈے میچوں میں 6 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔
حیران کن طور پر وراٹ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سینچری بھی کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہی سکور کی تھی۔
دائیں ہاتھ کے بیٹر نے سنہ 2009 میں سری لنکا کے خلاف 107 رنز بنائے تھے جس کے بعد انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں 49 سینچریاں بنا لی ہیں۔
اس سینچری کے بعد وراٹ کوہلی کی تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 79 سینچریاں ہوگئی ہیں۔
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 111 میچ کھیل کر 29 سینچریاں بنائی ہیں جبکہ ٹی20 کرکٹ میں اُن کی 115 میچوں میں صرف ایک سینچری ہے۔
وراٹ کوہلی کی جانب سے سچن تندولکر کے اس عظیم ریکارڈ کو برابر کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے بھی جاری ہیں۔
وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ’اپنی سالگرہ پر اپنے آپ کو سینچری کا تحفہ۔‘
کرک اِنفو نے اپنی ٹویٹ میں وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری کہکشاں کا سب سے زیادہ چمکنے والا ستارہ۔‘
The BRIGHTEST STAR of the galaxy #CWC23 #INDvSA pic.twitter.com/Wm7fjZEvHd
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 5, 2023
سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور کرکٹ کمنٹیٹر این بشپ نے اپنی ٹویٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عظیم ریکارڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اپنی 35ویں سالگرہ پر 49ویں سینچری بنا کر عظیم سچن تندولکر کے ساتھ برابر کھڑے ہوگئے۔ اس کھیل کے دو عظیم کھلاڑی۔‘
Legacy cemented: Century No 49 on his 35th birthday for Virat Kohli to draw level with the great Sachin Tendulkar. Two greats of the game
— Ian Raphael Bishop (@irbishi) November 5, 2023
پری اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’بالآخر 49ویں سینچری بن گئی جس کا شدت سے انتظار تھا۔ اس سینچری نے سچن تندولکر کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے ون ڈے کرکٹ کو فتح کر لیا ہے۔‘
Finally the most awaited 49th ODI ton equalling Sachin Tendulkar record. Virat Kohli has CONQUERED ODI cricket pic.twitter.com/fxfQ27lwzS
— Pari (@BluntIndianGal) November 5, 2023
جونز نے اپنی ٹویٹ میں تبصرہ کیا کہ ’سلام ہے کنگ کوہلی۔ آپ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک عظیم ترین مقام حاصل کر لیا ہے۔‘
TAKE A BOW, KING KOHLI.
YOU HAVE ACHIEVED THE GREATEST HEIGHT IN ODI HISTORY. pic.twitter.com/uYfpk4AwG3
— Johns. (@CricCrazyJohns) November 5, 2023