Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کا الزام، سرکاری افسران اور غیر ملکیوں سمیت 23 افراد گرفتار

نزاھۃ نے بدعنوانی کے تیرہ کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ)  کے ترجمان  نے کہا ہے کہ’ بدعنوانی کے الزامات میں 23 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘ 
عاجل ویب کے مطابق ترجمان نزاھۃ نے ایک بیان میں بدعنوانی کے تیرہ کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ 
 پہلے کیس کا تعلق ایک وثیقہ نویس سے ہے۔ غیر قانونی طریقے سے پلاٹس کی رجسٹری کے سرکاری کاغذات جاری کرنے کا الزام ہے۔ سگے بھائی نے 65 ملین ریال میں پلاٹ فروخت کیا  اسے بھی حراست میں لے لیا۔ 
نزاھۃٖ کا کہنا ہے’ وزارت دفاع کے ریٹائرڈ افسر کو گرفتار کیا گیا۔ ایک ملین ایک لاکھ 85 ہزار ریال سے زیادہ  کی بدعنوانی کا الزام ہے۔‘
 بدعنوانی کے کیسز میں ایک کاروباری ادارے سے منسلک سعودی شہری، وزارت صحت کے ماتحت میڈیکل سٹی کے مقامی ملازم، موھبہ پروگرام کے ایک  ادارے کے سربراہ، ایک کمشنری کی میونسپلٹی کےعہدیدار کو بھی حراست میں لیا گیا۔
بلدیاتی کونسل سے ٹھیکہ لینے والے ادارے سے منسلک دو مقیم غیرملکیوں کو تقریبا ایک لاکھ  ریال کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ 
بدعنوانی میں وزارت تعلیم، وزارت داخلہ، وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ 
ترجمان کا کہنا ہے ’سرکاری خزانے میں خوردبرد کرنے والے کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی۔‘
’نزاھۃ کے حکام بدعنوانی کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘ 

شیئر: