آرامکو کو تیسری چوتھائی میں 122.2 بلین ریال کا منافع
’گزشتہ سال تیسری چوتھائی میں کمپنی کو 159.1 بلین ریال کا منافع ہوا تھا‘ ( فوٹو : سبق)
آرامکو کمپنی کوسال رواں کی تیسری چوتھائی میں 122.2 بلین ریال کی خالص آمدنی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو نے کہا ہے کہ اسے بہترین منافع کے ساتھ عالمی رینکنگ میں نمایاں مقام ملا ہے۔
آرامکو نے کہا ہے کہ ’مماثل مدت کا تقابل کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ سال تیسری چوتھائی میں کمپنی کو 159.1 بلین ریال کا منافع ہوا تھا‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’آپریٹنگ سرگرمیوں سے نقد بہاؤ 117.6 بلین ریال رہا ہے کہ جبکہ گزشتہ سال مماثل مدت میں یہ 117.6 بلین ریال تھا‘۔
دریں اثنا آرامکو کے سربراہ انجینئر امین بن حسن الناصر نے کہا ہے کہ ’آرامکو کا شمار دنیا کی بہترین کمپنیوں میں ہوتا ہے جو اپنے شیئرز ہولڈرز کو بہترین منافع فراہم کرتی ہے‘۔
’سال رواں کی تیسری چوتھائی میں کمپنی نے قدرتی گیس میں بڑی سرمایہ کاری کی ہےجبکہ جنوبی امریکہ کی منڈی میں ہم نے ریٹیل میں بھی قدم جمانے والے ہیں‘۔