انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کے ایک میچ میں اینجلو میتھیوز کے ہیلمٹ میں ہونے والی خرابی کے سبب ہونے والا ’ٹائم آؤٹ‘ کا تنازع پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کے اشتہار میں تبدیل ہوگیا۔
خیال رہے پیر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں اینجلو میتھیوز کو کریز پر بیٹنگ کرنے آنے کے بعد دو منٹ کے اندر اپنی اننگز کی پہلی گیند کا سامنا نہ کرنے پر شکیب الحسن کی اپیل کے بعد ’ٹائم آؤٹ‘ قرار دے دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: اینجلو میتھیوز ’ٹائمڈ آؤٹ‘ ہوگئےNode ID: 809661
-
انگلی میں چوٹ، بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ سے باہرNode ID: 809946
راولپنڈی ٹریفک پولیس نے اس معاملے کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار شائع کیا جس میں اینجلو میتھیوز کو ہاتھ میں ٹوٹا ہوا ہیلمٹ پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹر میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’ایل معیاری ہیلمٹ آپ کو ٹائم آؤٹ سے بچا سکتا ہے۔‘
ٹریفک پولیس نے اس اشتہار کے ساتھ شہریوں کو ایک بار پھر مطلع کیا کہ ’موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ ضروری ہی نہیں، لازمی بھی ہے۔‘
افسوس، مگر ایک معیاری ہیلمٹ، آپکو ٹائم آؤٹ ہونے سے بچا سکتا ہے۔
موٹرسائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ ضروری ہی نہیں، لازمی بھی ہے۔ pic.twitter.com/T68evt2LJh— City Traffic Police, Rawalpindi (@ctprwp) November 8, 2023
کرکٹ کے گراؤنڈ میں ہونے والے ایک واقعے کا سوشل میڈیا پر تخلیقی استعمال کرنے پر صارفین کی ایک بڑی تعداد پولیس کو سراہتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
صحافی و تجزیہ کار اجمل جامی نے ایک فیس بُک پوسٹ میں لکھا کہ ’سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے لیے اس شاہکار پر داد تو بنتی ہے ویسے۔‘
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے پنجابی میں لکھا کہ ’ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایڈمن کوئی سیانا بندا ہے۔‘
ٹریفک پولیس راولپنڈی دا ایڈمن کوئی سیانا بندا جے https://t.co/Q5gGWn6Z5Z
— عوام بنام سرکار (@lawliga) November 8, 2023