Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغرب اورعشاء کی اذان میں 120منٹ کا وقفہ رکھا جائے، وزارت اسلامی امور

ابہا- - - - - - وزارت اسلامی امور نے تمام موذنوں کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مغرب اور عشاء کی اذان کے درمیان 120 منٹ کے وقفے کی پابندی کی جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مفتی اعلی کی ہدایت کے مطابق رمضان المبارک کے دوران لوگوں کے لئے سہولت وآسانی پیدا کرنے دونوں اذانو ں کے درمیان دو گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ تمام موذن اس وقفے کی پابندی کریں۔ وزارت نے موذنوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ لاؤڈ اسپیکر میں آواز مناسب رکھی جائے ۔ بہت زیادہ اونچی آواز رکھنے سے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ افطار کیمپ کے حوالے سے ہدایات اورضوابط کی پابندی کی جائے۔ افطار کے لئے چندہ جمع کرنا منع ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: