Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال کی ماہر کھلاڑی، سعودی لیڈی سرجن کی کہانی 

سرجن ھلا کا کہنا ہے کہ ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا(فوٹو، العربیہ نیٹ)
سعودی سرجن خاتون ھلا خاشقجی الاتحاد فٹبال کلب میں شامل ہوکرمشہور کھلاڑی خاتون  بن گئی ہیں ۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ھلا خاشقجی نے  فٹبال کے کھیل اور سرجری کو ایک ساتھ جمع کرنے کے حوالے سے کیے جانے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ پوچھتے  ہیں کہ ’ آپ میڈیسن اور فٹبال دونوں کو  ایک ساتھ لے کر کس طرح آگے بڑھ رہی ہیں‘۔ 
ھلا نے کہا کہ میں اس طرح کے سوال کرنے والوں سے کہتی ہوں کہ سب سے اہم ٹائم مینجمنٹ ہے۔
میری نشوونما ایسے گھرانے میں ہوئی ہے جو فٹبال کا دیوانہ مانا جاتا ہے۔ الاتحاد کلب کی حوصلہ افزائی مجھے ورثے میں ملی ۔ 
ھلا خاشقجی نے  بتایا کہ  میرے والد مجھے لیڈیز فٹبال سٹیڈیم لے جایا کرتے تھے جب بھی میں انہیں دیکھتی تو میرے دل میں یہ  خواہش ابھرتی کہ کاش میں بھی ان کی طرح فٹبال کھیل سکوں۔ نو برس کی عمر میں الاتحاد کلب جوائن کیا۔ رفتہ رفتہ فٹبال  میں ماہر ہوگئی۔ بعدازاں لیڈیز لیگ  چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں حصہ لینے لگی۔ 

کامیابی کےلیے ٹائم مینیجمنٹ سب سے اہم ہے(فوٹو، العربیہ )

ھلا نےمزید کہا کہ ابتدا میں طب کے انتہائی حساس شعبے سرجری اور فٹبال  کے شوق کے درمیان توازن پیدا کرنے میں مشکلات پیش آئیں مگر رفتہ رفتہ دونوں میں  توازن پیدا کرنے کا تجربہ ہوگیا۔

شیئر: